اوکاڑہ(خصوصی رپورٹ) اوکاڑہ میں غبارے خریدنے پر تلخ کلامی کے نتیجے میں غبارے فروش ملزم نے گردن پر چھری سے حملہ کرکے کمسن بچے کوشدید زخمی کردیا۔اہل محلہ کے شور مچانے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے حملہ کرنے والے ملزم کاشف کو گرفتار کر لیا اور مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ ایف آئی آر کے مطابق کاشف نامی ملزم سے کمسن بچے کی غبارے خریدنے کے دوران تلخ کلامی ہوئی، جس پر ملزم مشتعل ہوا اور بچے کی گردن پر چھری سے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں بچہ زخمی ہو گیا۔ واقعہ کا نوٹس لیکر ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے فوری کارروائی کا حکم دیا۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کاشف کو قلیل وقت میں گرفتار کر لیا۔