لیبیا کشتی حادثہ: جاں بحق 5 افراد کی میتیں پاراچنار پہنچا دی گئیں

لیبیا کشتی حادثہ: جاں بحق 5 افراد کی میتیں پاراچنار پہنچا دی گئیں

پشاور:لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے 13 پاکستانیوں میں سے 5 کی میتیں پاراچنار پہنچا دی گئی ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق، ان میتوں کو بذریعہ ہیلی کاپٹر پشاور سے پاراچنار منتقل کیا گیا۔ مزید 3 جاں بحق افراد کی لاشیں اسلام آباد سے پشاور ایئرپورٹ پہنچا دی گئی ہیں، جنہیں آج ہی پاراچنار منتقل کیا جائے گا۔وزارت خارجہ کے مطابق، 4 فروری کو لیبیا کے شہر زاویہ کے قریب کشتی حادثے میں 16 پاکستانی جاں بحق ہوئے تھے، جن میں سے 13 کا تعلق پاراچنار سے تھا۔حادثے میں جاں بحق دیگر پاکستانیوں کی میتوں کی واپسی کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔