خیبر پختونخوا کے سیاحتی مقام شاہی باغ، کالام میں دو روز قبل پیش آنے والے کشتی حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق تمام لاپتا افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں اور ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کشتی ڈوبنے کے واقعے میں ایک خاتون اور چار بچے جان کی بازی ہار گئے۔ آخری لاش 14 سالہ اویس کی نکالی گئی جس کے بعد آپریشن ختم کیا گیا۔ حادثے کے بعد علاقے میں غم کی فضا ہے جبکہ مقامی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ کالام کا شاہی باغ ایک مشہور سیاحتی مقام ہے جہاں حالیہ دنوں میں سیاحوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ واقعے کے بعد انتظامیہ نے کشتی رانی کے حفاظتی انتظامات کا ازسرنو جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔