بلوچستان فائرنگ واقعہ: جاں بحق تینوں افراد کی میتیں کراچی پہنچا دی گئیں

بلوچستان فائرنگ واقعہ: جاں بحق تینوں افراد کی میتیں کراچی پہنچا دی گئیں

بلوچستان میں مسافر بس پر فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کی میتیں سندھ حکومت کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے کراچی منتقل کردی گئیں۔

ذرائع کے مطابق، کراچی ایئرپورٹ پر صوبائی وزیرِ بلدیات سعید غنی اور دیگر اعلیٰ انتظامی افسران موجود تھے جنہوں نے میتوں کی وصولی کے عمل کی نگرانی کی۔بعد ازاں میتوں کو پی آئی بی کالونی منتقل کیا گیا۔ جاں بحق افراد کی نمازِ جنازہ آج بعد نماز عصر کے ایم سی کرکٹ گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی۔واقعے پر کراچی سمیت مختلف سیاسی و سماجی حلقوں نے شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ فائرنگ کا یہ اندوہناک واقعہ چند روز قبل بلوچستان کے ایک علاقے میں پیش آیا تھا، جس کی تحقیقات جاری ہیں۔