سپریم کورٹ نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کی بریت کی اپیل پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کر دیا۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جس کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پنجاب حکومت نے رپورٹ جمع کروانی ہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔
شیخ رشید کا عدالتی کارروائی کے بعد بیان
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ عدلیہ نے کیسز کے فیصلے کرنے ہیں اور جو فیصلہ آئے گا، وہ قبول ہوگا۔انہوں نے مزید بتایا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے کیس کی سماعت کے لیے درخواست دے رکھی ہے۔
ٹریفک جام پر شیخ رشید کی تشویش
سابق وفاقی وزیر نے گزشتہ روز بدترین ٹریفک جام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ رمضان میں عوام کے لیے راستے کھولے جائیں تاکہ غریبوں کو کچھ ریلیف ملے۔