شیخ رشید کی بریت کی درخواستوں پر سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ

شیخ رشید کی بریت کی درخواستوں پر سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ

ویب ڈیسک:انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی کے جی ایچ کیو حملہ کیس میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور دیگر ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر سماعت مکمل کر کے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

 اس کیس میں واثق قیوم، صداقت عباسی، امجد نیازی، شیریں مزاری، اور میجر طاہر صادق کی بریت کی درخواستوں پر بھی سماعت کی گئی۔سرکاری پراسیکیوٹرز نے درخواستیں مسترد کرنے کی استدعا کی، جبکہ وکلائے صفائی نے ملزمان کی بریت کی حمایت کی۔ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاستدان مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں کرتے، لیکن اس کیس میں کوئی پیش رفت نظر نہیں آتی۔ انہوں نے کہا کہ بے گناہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان کی رہائی ہونی چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ واثق قیوم اور صداقت عباسی اپنے بیانات سے پیچھے ہٹ گئے، جس سے ان کے کیسز کی بنیاد کمزور ہوگئی ہے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ ان کے کیسز میں کوئی حقیقت نہیں ہے اور وقت ضائع کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ استغاثہ نے کمزور انداز میں اپنا کیس پیش کیا۔ کیس کے حوالے سے فیصلہ تھوڑی دیر میں سنایا جائے گا۔