سیکورٹی کلیئرنس بھی منسوخ انٹیلیجنس اداروں کو تمام اہلکاروں کی شناخت مکمل کرنے کا حکم
واشنگٹن(آئی این پی ) امریکی انٹیلی جنس اداروں میں 100 سے زائد اہلکاروں کو حساس سرکاری چیٹ پلیٹ فارم پر فحش گفتگو کرنے کے الزام میں ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔امریکی ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلیجنس، ٹلسی گیبرڈ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ یہ اہلکار ایک محفوظ چیٹ سسٹم کو، جو قومی سلامتی کے لیے مخصوص تھا، فحش اور غیر اخلاقی گفتگو کے لیے استعمال کر رہے تھے۔ ملازمین کو فوری طور پر برطرف کر کے ان کی سیکیورٹی کلیئرنس منسوخ کر دی جائے گی۔