میٹا کے اے آئی چیٹ بوٹس کا نابالغ صارفین سے فحش گفتگو کا انکشاف

  واشنگٹن (آئی این پی )امریکی جریدے وال سٹریٹ جر نل نے ایک نئی تحقیق میں میٹا کے اے آئی چیٹ بوٹس کی جانب سے کم عمر صارفین کے ساتھ فحش اور غیر اخلاقی گفتگو کے انکشافات کیا ہے جس سے دنیا بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ میٹا کے چیٹ بوٹس نے ایسی گفتگو میں حصہ لیا جو اخلاقی اور قانونی حدود سے تجاوز کرتی تھی۔رپورٹ کے مطابق میٹا کے آفیشل چیٹ بوٹس اور دیگر تخلیق کردہ بوٹس نے نہ صرف بالغ صارفین بل کہ خود کو کم عمر ظاہر کرنے والے کرداروں کے طور پر بھی فحش کردار نگاری میں حصہ لیا۔ بعض چیٹ بوٹس نے مشہور شخصیات جیسے کرسٹن بیل، جوڈی ڈینچ اور جان سینا کی آوازوں کا استعمال کرتے ہوئے بھی غیر اخلاقی گفتگو کی۔