لیکڈ دستاویزات لیفٹیننٹ جنرل ڈی ایس رانا کی ذاتی حفاظت میں دی گئیں جو ان کے دفتر سے میڈیا سے تک پہنچ گئیں‘عہدے سے ہٹانے کے بعد کالا پانی بھیج دیا گیا
نئی دہلی (آن لائن)پہلگام آپریشن سے متعلق دستاویزات لیک ہونے پربھارتی ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کے ڈائریکٹرجنر ل رانا کوان کے عہدے ہٹا دیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق یہ دستاویزات جنرل رانا کی ذاتی حفاظت میں دی گئیں تھیں جولیک ہوگئیں،لیکڈ رپورٹس نے پہلگام آپریشن کی صداقت پر بھارتی حکومت کو کٹہرے میں لا کھڑا کیاہے ،جس سے نہ صرف مودی سرکاری کو بھارت میں بلکہ پوری دنیا میں حزیمت کا سامنا ہے ،خفیہ دستاویزات لیک ہونے پر بھارتی فوجی قیادت میں بڑی تبدیلی کی گئیں ہیں، لیفٹیننٹ جنرل ڈی ایس رانا اندمان و نکوبار (المعروف کالا پانی)میں جبری بھیج دیئے گئے