ٹرمپ کے یوکرین کو طاقتور ہتھیار روس میں مزید اہداف کو نشانہ بناسکتے ہیں
واشنگٹن(آئی این پی )امریکہ نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل حملوں کے لئے یوکرین کو انٹیلی جنس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹس میں دعوی کیا گیا ہے کہ امریکا روس میں توانائی اسٹرکچر پر طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل حملوں کیلئے یوکرین کو انٹیلی جنس فراہم کریگا۔ ٹرمپ انتظامیہ یوکرین کو طاقتور ہتھیار بھیجنے کا ارادہ رکھتی ہے جو روس میں مزید اہداف کو نشانہ بناسکتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق امریکی حکام نیٹو اتحادیوں سے بھی یوکرین کو اس قسم کی مدد فراہم کرنیکا کہہ رہے ہیں۔