صاف موسم میں ہم کئی کلومیٹر دور تک افراد پر زوم کر کے جائزہ لے سکتے ہیں:خالد زادران
کابل (آئی این پی )کابل میں طالبان کی پولیس فورس نے اپنے 90 ہزار سی سی ٹی وی کیمروں سے لیس نئے نیٹ ورک کی نمائش کی، جس کے ذریعے لاکھوں شہریوں کی روزمرہ زندگی پر نظر رکھی جا رہی ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق طالبان پولیس کے ترجمان خالد زادران نے ایک اسکرین کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا، ہم یہاں سے پورے کابل شہر کی نگرانی کرتے ہیں۔طالبان حکام کا کہنا ہے کہ یہ نگرانی جرائم کی روک تھام کے لیے کی جا رہی ہے، لیکن بی بی سی کے مطابق ناقدین کو خدشہ ہے کہ یہ نظام مخالفت کو دبانے اور طالبان کے سخت شرعی قوانین کے نفاذ کے لیے استعمال ہوگا۔