یہ ٹیکنالوجی صارفین کی حفاظت اور پرائیویسی کے لیے خطرناک ہے،ماہرین
لندن(آئی این پی)ایک نئے اوپن سورس سسٹم رو ویو نے عام وائی فائی روٹر کو ایسے آلے میں تبدیل کردیا ہے جو بغیر کسی کیمرے کے انسانی جسم کی حرکت، وضع قطع اور اہم علامات معلوم کرسکتا ہے۔یہ ٹیکنالوجی اصل میں کارنیگی میلن یونیورسٹی کے محققین نے تیار کی تھی اور اسے بغیر آلات کے محسوس کرنے کے طور پر پیش کیا گیا۔ رو ویو وائی فائی سگنلز کے ذریعے انسانی حرکت کی تین جہتی شکلیں تیار کرتا ہے اور جسم سے منعکس ہونے والی لہروں کی بنیاد پر حرکات کا تجزیہ کرتا ہے۔اس کے لیے کمرے میں 4 سے 6 چھوٹے اور سستے وائی فائی چِپس لگائے جاتے ہیں جو ایک غیر مرئی ریڈیو لہر کا جال بناتے ہیں