ریاض(آئی این پی ) سعودی عرب نے سکیورٹی نگرانی کے کیمروں کی ریکارڈنگ منتقل کرنے یا نشر کرنے پر پابندی عائد کردی۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے تصدیق کی ہے کہ قانون کی دفعات سکیورٹی نگرانی کیمرے کی ریکارڈنگ کی منتقلی یا اشاعت پر پابندی عائد کرتی ہیں۔سکیورٹی نگرانی کے کیمروں کی ریکارڈنگ صرف وزارت یا ریاستی سلامتی کی صدارت کی منظوری سے، عدالتی حکم کی بنیاد پر، یا کسی تحقیقاتی اتھارٹی کی درخواست پر منتقل یا شائع کی جاسکتی ہے،جو بھی اس قانون کی خلاف ورزی کرے گا، اسے 20ہزار ریال جرمانے کی سزا دی جائے گی۔