نئی پابندیاں عائد کرنے کے لئے سفارت کاری کا وقت ختم ہوتا جا رہا ہے:آئی اے ای اے
ویانا(آئی این پی )اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے (آئی اے ای اے) کی دو رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ دسمبر میں یورینیم کی افزودگی میں تیزی کے اعلان کے بعد سے ایران کے پاس اس کے ذخیرے میں اضافہ ہوا ہے اور یہ جوہری ہتھیاروں کے لیے درکار 90 فیصد کے قریب ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران نے یورینیم کی افزودگی 60 فیصد حاصل کر لی ہے، جو یورینیم بم گریڈ بنانے کیلئے درکار 90 فیصد کے قریب پہنچ چکا ہے ایران کی سرگرمیوں پر نئی پابندیاں عائد کرنے کے لیے سفارت کاری کا وقت ختم ہوتا جا رہا ہے