قاہرہ (آئی این پی )مصر نے مغربی صحرا میں نئے گیس ذخیرے کی دریافت کا اعلان کر دیا۔عالمی خبررساںادارے کے مطابق مصر کی وزارتِ پیٹرولیم نے مغربی صحرا میں قدرتی گیس کے ایک نئے ذخیرے کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔ ابتدائی ٹیسٹوں کے مطابق اس کنویں سے یومیہ تقریبا 3 کروڑ 60 لاکھ معیاری مکعب فٹ گیس حاصل ہونے کی توقع ہے۔بیان میں کہا گیا کہ جمانہ-1 نامی یہ تحقیقی کنواں برقی لاگز میں گیس سے بھرپور زونز کی نشاندہی کے بعد کھودا گیا تھا۔مزید بتایا گیا کہ کنویں کی صلاحیت کا مکمل جائزہ اور ٹیسٹنگ جاری ہے