چار رکنی نگران کمیٹی تشکیل ،تمام اضلاع سے ذخائر کے اعداد وشمار جمع ہونگے
لاہور(خصوصی رپورٹ )پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے گوداموں میں گندم کے ذخیرے کی تصدیق اور ان کی جیوٹیگنگ کا آغاز کر دیا۔سرکاری ریڈیو کے مطابق اس سلسلے میں چار رکنی نگران کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو پیرا فورس اورمحکمہ خورا ک کے تعاون سے پنجاب کے تمام اضلاع سے ذخائر کے اعداد وشمار جمع کرے گی۔