اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)حالیہ بارشوں کے بعد ڈیموں میں پانی کے ذخیرے میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ایم ڈی واسا محمد سلیم کے مطابق حالیہ بارشوں کے بعد راول ڈیم اور خانپور ڈیم میں پانی کا لیول بڑھ گیا جس سے دونوں ڈیموں میں پانی کی سطح ایک ایک فٹ بلند ہوگئی۔ ایم ڈی واسا کے مطابق خانپور ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 19سو 82فٹ ہے، خانپور ڈیم میں موجود پانی کا ذخیرہ 19سو 20 فٹ ہے۔ راول ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 17 سو 52 فٹ ہے، راول ڈیم میں موجود پانی کا ذخیرہ 17 اشاریہ 36 فٹ ہے۔