ایم کیو ایم پاکستان کا وزیراعلی سندھ کو خط، پری بجٹ اجلاس بلانے کا مطالبہ

 کراچی(آ ئی این پی )سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر رہنما ایم کیو ایم علی خورشیدی نے وزیر اعلی سندھ کو خط لکھ کر پری بجٹ اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔  اپنے خط میں علی خورشیدی نے لکھا ہے کہ سندھ اسمبلی میں پری بجٹ اجلاس فوری بلایا جائے، سندھ اسمبلی کے قواعد کے مطابق جنوری تا مارچ پری بجٹ بحث لازم ہے، مالی سال کی شفاف منصوبہ بندی کے لیے اراکین اسمبلی کی مشاورت ضروری ہے