متنازع کینال پر سندھ حکومت نے وفاق کو ایک اور خط لکھ دیا، سی سی آئی کا اجلاس فوری بلانے کا مطالبہ

کراچی(آئی این پی) سندھ حکومت نے متنازع کینال کے معاملے پر ایک اور خط لکھتے ہوئے سی سی آئی کا اجلاس فوری بلانے کا مطالبہ کر دیا۔سندھ حکومت کی جانب سے لکھے گئے خط میں موقف اختیار کیا گیا کہ سی سی آئی اجلاس میں چولستان کینالوں کے سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا معاملہ اٹھایا جائے گا، اجلاس میں ارسا کے غیر قانونی اقدام کو ختم کروایا جائے گا۔خط میں لکھا گیا کہ ارسا کی طرف سے پانی موجودگی کا سرٹیفکیٹ جھوٹ کا پلندہ ہے، ارسا کی طرف سے واٹر اکارڈ 1991 کے مطابق کبھی اپنے حصے کا پانی نہیں ملا، سی سی آئی اجلاس میں سرٹیفکیٹ کے اجراء کا معاملہ رکھا جائے۔