عدالت کی ارمغان اور شیراز کے جسمانی ریمانڈ کے ساتھ میڈیکل کرانے کی بھی ہدایت

کراچی(آئی این پی)مصطفی عامر قتل کیس میں ملزمان کی عدالت پیشی کے موقع پر تفتیشی افسر نے انکشاف کیا ہے کہ ملزم ارمغان کے تشدد کا شکار ہونیو الی لڑکی مل گئی ہے۔دورانِ سماعت تفتیشی افسر (آئی او)نے عدالت میں زوما نامی لڑکی کے ملنے کا انکشاف کیا اور بتایا کہ زوما نامی لڑکی مل گئی ہے، جس پر ملزم ارمغان نے تشدد کیا تھا۔ لڑکی کا ڈی این اے کرانا ہے۔ چشم دید گواہان کا زیر دفعہ 164کا بیان بھی کرانا ہے، لہذا ریمانڈ دیا جائے۔الت نے ملزمان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔عدالت نے  ملزموں کے میڈیکل چیک اپ کرانے کی ہدایت کر دی۔