لاہور(کورٹ رپورٹر )سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کو احتساب عدالت لاہور سے بڑا ریلیف مل گیا۔گجرات ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن اور کک بیکس ریفرنس پر احتساب عدالت نے پرویز الہی کو حاضری سے مستقل استثنیٰ دیدیا۔عدالت نے پرویز الہی کی جگہ حاضری کے لیے انوار حسین کو پلیڈر مقرر کر دیا، عدالت نے بیماری کی بنیاد پر چودھری پرویز الہی کو حاضری سے استثنی دیا۔