لاہور (کورٹ رپورٹر )غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں چودھری پرویز الہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی گئی۔لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت میں سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے کیس کی سماعت ہوئی، سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی نے عدالت کے روبرو پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی جبکہ پرویز الہی کی ایک روزہ حاضری معافی درخواست دائر کی گئی۔