لاہور(آئی این پی )لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے میں سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔اینٹی کرپشن عدالت کے ڈیوٹی جج نے کیس کی سماعت کی، دورانِ سماعت پرویز الہی کے وکیل نے عدالت میں ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ چوہدری پرویز الہی کی طبیعت ناساز ہے اور ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے، لہذا عدالت ایک روزہ حاضری معافی منظور کرے