فوری طور پر ریٹائرڈ ملازمین کے بقایاجات ادا کئے جائیں، ورنہ سخت احتجاج کیا جائے گا: فاروق ستار
کراچی (آئی این پی )ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ حکومت کے خلاف وائٹ پیپر شائع کرنے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے شہریوں کے استحصال میں وفاقی حکومت بھی قصوروار ہے۔ ایم کیو ایم رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ سندھ میں بدترین حکمرانی ہے، جس کے نتیجے میں ریٹائرڈ ملازمین کو ان کے واجبات سے محروم رکھا جا رہا ہے۔فاروق ستار نے بتایا کہ تقریبا 25 ارب روپے کے ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات سندھ حکومت کے ذمے ہیں، لیکن انہیں ادائیگی نہیں کی جا رہی، جو کہ ان کا معاشی قتل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک ملازم جب ریٹائر ہوتا ہے تو وہ اپنی گریجویٹی اور دیگر کٹوتیوں کا حقدار ہوتا ہے، مگر یہ حقوق بھی سلب کر لیے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کراچی میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی) کے دس ہزار ملازمین ریٹائر ہو چکے ہیں، لیکن ان کے 15 ارب روپے کے بقایاجات ابھی تک ادا نہیں کیے گئے