مرکزی قیادت کیخلاف وائٹ پیپر عمران خان کو بھیجنے کا فیصلہ

 کور کمیٹی ممبران نے سلمان اکرم راجہ سمیت مرکزی قائدین کو کشیدگی کا ذمہ دار قرار دیدیا
ہمارے نام ایف آئی آر میں ہیں لیکن چیئرمین  بیرسٹر گوہر ہر بار بچ نکلتے ہیں :پارٹی قائدین 
اسلام آباد (آئی این پی )پی ٹی آئی رہنمائوں نے مرکزی قیادت کے خلاف وائٹ پیپر تیار کر کے بانی  پی ٹی آئی عمران خان کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی رہنمائوں نے پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر، سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ سمیت مرکزی قیادت پر الزامات عائد کیے ہیں، پارٹی قائدین کا کہنا ہے کہ ہمارے نام ایف آئی آر میں ہیں لیکن بیرسٹر گوہر ہر بار بچ نکلتے ہیں۔ذرائع کے مطابق حلیم عادل شیخ کا موقف ہے کہ ہم پر ایف آئی آرز ہو رہی ہیں لیکن مرکزی قیادت آزاد ہے، کور کمیٹی ممبران نے مرکزی قائدین کو کشیدگی کا ذمہ دار قرار دیا۔