سندھ حکومت کا ہندو طلبہ کیلئے مذہبی کتب شائع کرنے کا فیصلہ

فنڈزنہ ہونے کے باعث سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی کتب کی اشاعت سے معذرت کی
کراچی (آئی این پی )سندھ حکومت نے ہندوطلبہ کے  لئے  مذہبی کتب شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے،سرکاری اسکولوں میں تیسری اورپانچویں جماعت کیلئے ہندوطلبہ کیلئے کتابیں متعارف کرائی جائیں گی۔اس ضمن میںجری نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری اسکولوں میں ہندوطلبہ کیلئے کتابیں متعارف کرائی جائیں گی،تیسری سے پانچویں جماعت کیلئے تین مذہبی کتب شائع کی جائیں گی،تعلیمی سال 2026-27 میں نئی کتب پڑھائی جائیں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق فنڈزنہ ہونے کے باعث سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی کتب کی اشاعت سے معذرت کی، آئندہ سال سے سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کتب کی اشاعت کریگا،رواں سال نجی فلاحی ادارے کوکتب شائع کرنے کی اجازت دیدی گئی،کتابوں کی تقسیم سندھ ٹیکسٹ بک بورڈکے ذریعے ہوگی۔ آئندہ سال کتابوں کی اشاعت کیلئے   ٹیکسٹ بک بورڈکو بجٹ مختص کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،اضلاع اور کلاسز کے حساب سے ہندو طلبہ کا ڈیٹا فراہم کیا جائے۔