گلگت (آئی این پی )نگران کابینہ کی حلف برداری، وزرا و مشیروں کو محکموں کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیںگلگت بلتستان کی نگران کابینہ کے 12 وزرا نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاس گلگت میں منعقد ہوئی جہاں سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد ایڈووکیٹ نے نگران کابینہ کے ارکان سے حلف لیا۔ تقریب میں نگران وزیراعلی گلگت بلتستان جسٹس(ر) یار محمد بھی موجود تھے۔تقریب میں چیف سیکرٹری، اعلی سرکاری افسران، آئی جی پولیس، مختلف اداروں کے نمائندگان اور عمائدینِ علاقہ نے شرکت کی۔