، 18وزرا ء اور 2 مشیر شامل‘سپیکر قانون ساز اسمبلی چودھری لطیف اکبر نے حلف لیا
مظفرآباد(آئی این پی )آزاد جموں و کشمیر کی 20 رکنی نئی کابینہ نے ایوان صدر مظفر آباد میں حلف اٹھا لیا۔سپیکر قانون ساز اسمبلی چودھری لطیف اکبر نے نئی کابینہ سے حلف لیا، حلف اٹھانے والوں میں 18 وزرا اور 2 مشیر شامل ہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور بھی حلف برداری تقریب میں شریک ہوئے۔تقریب میں سردار فہیم ربانی، چودھری اخلاق، یاسر سلطان، سردار محمد حسین، نبیلہ ایوب، چودھری رشید، چودھری ارشد، جاوید بڈھانوی، جاوید ایوب، قاسم مجید، رفیق نیئر، دیوان چغتائی، ملک ظفر، ضیا القمر، عامر یاسین ، بازل نقوی، میاں عبد الوحید اور علی شان سونی نے بطور وزرا حلف اٹھایا۔آزاد کشمیر حکومت کے 2 مشیروں نے بھی اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا