یکم رمضان کو بینک اکائونٹ میں ایک لاکھ 79 ہزار 689 روپے یا اس سے زائد رقم پر زکوۃ کٹوتی ہوگی

  اسلام آباد (آئی این پی )ملک میں یکم رمضان کو بینک اکائونٹ میں ایک لاکھ 79 ہزار 689 روپے یا اس سے زائد رقم موجود ہوئی تو زکو ۃکی کٹوتی ہوگی۔رپورٹ کے مطابق وفاقی وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ نے سال 2025 کے لیے زکوکا نصاب جاری کر دیا ہے۔وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ کی جانب سے بینکوں کو مراسلہ بھیجا گیا ہے جس کے مطابق بچت اکائونٹ، نفع ونقصان اور اس طرح کے اکاونٹس پر زکو ۃلاگو ہوگی، کرنٹ اکائونٹس سے زکوۃنہیں کاٹی جائے گی۔