اسلام آباد(آن لائن)ایوان بالا میں زکو فنڈ کے استعمال کی تفصیلات پیش کردی گئیں ۔منگل کو وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سینیٹ کو تحریری جواب میں گزشتہ پانچ سال 2020-21 سے 2025 تک کے دوران زکو فنڈ کے استعمال کی تفصیلات پیش کیں۔ان تفصیلات کے مطابق جہیز کی فراہمی کے لیے مستحق خواتین کو 2 کروڑ 21 لاکھ روپے ادا کیے گئے۔صحت کے شعبے میں زکو فنڈ سے 3 کروڑ 73 لاکھ روپے استعمال ہوئے۔- دینی مدارس کے طلبہ کو وظائف کی مد میں 7 لاکھ 30 ہزار روپے تقسیم کیے گئے۔- انتظامی اخراجات کی مد میں 3 کروڑ 73 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔- تعلیمی وظائف کی مد میں 14 لاکھ 99 ہزار روپے اخراجات آئے ۔