حیدرآباد میں قربانی کے بیل کا اچانک فرار، ویڈیو وائرل

حیدرآباد میں قربانی کے بیل کا اچانک فرار، ویڈیو وائرل

حیدرآباد کے سائٹ ایریا کے قریب زیل پاک سوسائٹی میں قربانی کے لیے لائے گئے ایک بھاری سیاہ بیل کے اچانک فرار ہونے کا واقعہ دلچسپ صورتحال اختیار کر گیا ہے۔

 گاڑی سے اتارتے ہی بیل نے رسی چھڑوائی اور تیزی سے بھاگنا شروع کر دیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بیل تیز رفتاری سے لوگوں کو چکمہ دے رہا ہے اور گلستان سرمست کے علاقے کی طرف دوڑ رہا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق، بیل رات دس بجے تک اسی علاقے میں دیکھا گیا، مگر پھر وہ نامعلوم سمت میں غائب ہو گیا۔مقامی افراد اور بیل کے مالکان نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ اگر کسی کو اس کے بارے میں معلومات ہوں تو فوری رابطہ کریں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر بھی ویڈیو شیئر کر کے مدد طلب کی ہے۔یہ واقعہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے اور صارفین اسے دلچسپ انداز میں شیئر کر رہے ہیں۔