گوشت 562 روپے کلو ہو گیا،ایک ہفتے میں قیمت 94روپے بڑھی ،انڈوں کی قیمت برقرار
لاہور(خصوصی رپورٹ)شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری رہا۔ فی کلو قیمت مزید 14 روپے اضافے سے562روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت10روپے اضافے سے388روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت بھی مزید ایک روپے اضافے سے329روپے درجن کی سطح پر رہی۔ایک ہفتے میں برائلر گوشت کی قیمت میں94روپے کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ذرائع کا کہناہے کہ شادیوں کا سیزن ہونے کی وجہ سے برائلر گوشت کی طلب میں غیر معمولی اضافے کی وجہ سے قیمتوں میں اضافے کا رجحان ہے۔ ذرائع کے مطابق پولٹری فارمر کی جانب سے سیزن کو پیش نظر رکھتے ہوئے پیداوار زیادہ کی جاتی ہے تاہم اس کے ساتھ بلا جواز طور پر قیمتوں میں اضافہ کیا جاتا ہے۔