چکن مزید 29روپے مہنگا

برائلر مارکیٹ میں 580روپے کلوتک بکتارہا، سبزیاں مقررہ نرخوں سے زائد میں فروخت پٹیاں 
 لاہور ( خصوصی رپورٹ)برائلر گوشت 29 روپے کلوتک مہنگا کردیا گیا ہے جس سے سرکاری ریٹ لسٹ میں برائلر گوشت 562 روپیکلو مقرر کردیا گیا ہے جبکہ مارکیٹ میں گوشت 580 روپے کلو تک بک رہا ہے ،انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق 7 سبزیوں کے نرخ بڑھے۔ سبز مرچ 10 روپے بڑھاکر سرکاری ریٹ لسٹ میں 130 روپے کلو کردی گئی ، فروخت 180 روپے فی کلو تک ، آلو کچا چھلکا 5 روپے بڑھاکر سرکاری ریٹ لسٹ میں قیمت 85 روپے کلو مقرر ، مارکیٹ میں 140 روپے فی کلو تک ،بینگن 10 روپے بڑھاکر سرکاری قیمت 110 روپے کلو مقرر ، فروخت 160 روپے فی کلو تک، شلجم 5 روپے بڑھاکر سرکاری ریٹ لسٹ میں 65 روپیکلو مقرر، مارکیٹوں میں 100 روپے کلو تک بھنڈی 10 روپے بڑھاکر سرکاری ریٹ لسٹ میں قیمت 140 روپے کلو مقرر، تاہم فروخت پرچون مارکیٹوں میں 180 روپیکلو تک ،گھیا کدو 20 روپے بڑھاکر سرکاری ریٹ لسٹ میں 220 روپے کلو مقرر، فروخت 360 روپے تک ،گھیا توری 10 روپے مہنگی کرکے سرکاری ریٹ لسٹ 110 روپے کلو مقرر، مارکیٹ میں 180 روپے کلو تک فروخت ،انڈے مزید ایک روپیہ بڑھاکر252 روپے درجن مقرر کئے گئے۔