1.5کروڑ کی غیر ملکی کرنسی چوری ، ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ گجرات اور تھانہ اے ڈویڑن نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کرنسی ایکسچینج کی گاڑی سے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کی فارن کرنسی چوری میں ملو ث2ملزمان کوگرفتار کرلیا ترجمان سی سی ڈی کے مطابق کرنسی ایکسچینج کمپنی کے ملازم ہی واردات میں ملوث نکلے گرفتار ملزمان سے 1کروڑ 10لاکھ روپے مالیت کی کرنسی برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کردی گئی ۔گرفتارملزمان سے برآمد رقم ریجنل پولیس آفیسرگوجرنوالہ طیب حفیظ چیمہ نے اصل مالکان کے سپرد کی گرفتار ملزمان میں شاہ زیب،مناظر عباس سے جامع تحقیقات جاری ہیں کرائم فری پنجاب کے لئے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔