چورتالے توڑ کرنقدی،50تولے سونا ،راڈو گھڑیاں، قیمتی موبائلزلے گئے 6مقامات پر لاکھوں کیڈاکے
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی13وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے ، زیورات ،موبائل فونز ودیگر قیمتی سامان لوٹ لیا گیا۔کینٹ ڈویڑن کے علاقے مناواں میں چور سعودیہ پلٹ شہری کے گھر کا صفایا کرگئے۔ابوبکر بلاک کا رہائشی چند روز قبل سعودی عرب سے آیاتھا۔ ایف آئی آر کیمطابق عتیق الرحمن رشتہ داروں کے گھر سیالکوٹ فیملی کے ہمراہ دعوت پرگیا ،اس دوران چور گھرکی کھڑکیوں اور الماریوں کے تالے توڑ کر نقدی سمیت 2کروڑ 24 لاکھ مالیت کاسامان، 50تولے سونا،راڈو گھڑیاں،قیمتی موبائل فونز لے گئے ۔راوی روڈ پر دانیال سے 1لاکھ 75ہزار وموبائل ،نصیر آباد میں کاشف سے 1 لاکھ 65 ہزار و موبائل ،سول لائنز میں شجاع سے 1 لاکھ 60 ہزارو موبائل ،ڈیفنس میں تیمور سے1 لاکھ 55 ہزار وموبائل،نوانکوٹ میں جنید سے 1لاکھ 50 ہزاروموبائل،گڑھی شاہو میں سعید سے 1 لاکھ 40 ہزار ،موبائل ودیگر سامان لوٹ لیا گیا۔مانگامنڈی سے یاسر ، ٹائون شپ میں عرفان کی گاڑیاں ، مزنگ سے راشد ، شادباغ میں ماجد ،کوٹ لکھپت میں افضال اور ساندہ سے نوید کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔