1.5 کروڑ تاوان کیلئے سعودیہ پلٹ شہری اغوا

 مغوی سعودی عرب سے پاکستان شفٹ ہوا تھا ، ملزموں کو سی سی ٹی وی کیمروں کی مددسے تلاش کیاجار ہا: پولیس 
لاہور(کرائم رپورٹر)سعودیہ پلٹ شہری کو اغوا کرکے ڈیڑھ کروڑ روپے تاوان طلب کرلیاگیا، شالیمار پولیس نے احمد صالح کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔ایف آئی آر کے مطابق مغوی سعودی عرب سے پاکستان شفٹ ہوا تھا۔ملزموں نے مدعی کے والد کی بازیابی کیلئے ڈیڑھ کروڑ روپے مانگ لئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزموں اور مغوی کو سی سی ٹی وی کیمروں کی مددسے تلاش کیاجار ہاہے ، جلد گرفتار کر کے مغوی کو برآمد کر لیا جائے گا۔