مریم نواز کی ستائش کے لیے حنا پرویز بٹ کی پنجاب اسمبلی میں قرارداد

مریم نواز کی ستائش کے لیے حنا پرویز بٹ کی پنجاب اسمبلی میں قرارداد

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے کسان دوست اقدامات کی حمایت میں قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایوان وزیراعلیٰ مریم نواز کے کسان دوست اقدامات کو سراہتا ہے، خاص طور پر پنجاب حکومت کے زرعی گریجویٹ انٹرن شپ پروگرام کا آغاز قابل ستائش ہے۔قرارداد میں مزید کہا گیا کہ پنجاب حکومت نے کسانوں کے لیے ٹریکٹر اسکیم، کسان کارڈ، اور سپرسیڈر جیسے اہم منصوبے شروع کیے ہیں، جس سے کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔

حنا پرویز بٹ نے اس بات پر زور دیا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی زراعت کے شعبے میں ذاتی دلچسپی کے باعث کسانوں کی حالت میں بہتری آئی ہے اور اب پنجاب میں گندم اور چاول کی فصل کی پیداوار ریکارڈ سطح پر ہے۔ ان کے مطابق، پنجاب زراعت کے شعبے میں باقی صوبوں کی نسبت نمایاں طور پر آگے بڑھ رہا ہے۔