غازی آباد لاہور میں 7 سالہ بچی سے زیادتی کا دلخراش واقعہ، وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر حنا پرویز بٹ کا متاثرہ خاندان سے اظہارِ یکجہتی

غازی آباد لاہور میں 7 سالہ بچی سے زیادتی کا دلخراش واقعہ، وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر حنا پرویز بٹ کا متاثرہ خاندان سے اظہارِ یکجہتی

ویب ڈیسک: لاہور کے علاقے غازی آباد میں 60 سالہ شخص کی جانب سے 7 سالہ معصوم بچی سے زیادتی کا دلخراش واقعہ پیش آیا۔

واقعے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فوری نوٹس لیتے ہوئے حنا پرویز بٹ کو متاثرہ خاندان سے ملاقات کی ہدایت دی۔پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ متاثرہ بچی کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔وزیراعلیٰ کی نمائندہ حنا پرویز بٹ نے متاثرہ بچی کے والدین سے ملاقات کی اور انہیں حکومتی سطح پر مکمل تعاون اور انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے کہا کہ بچی کے ساتھ ظلم کرنے والا کسی رعایت کا مستحق نہیں، ایسے مجرموں کو عبرتناک سزا دلوانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔