حنا پرویز بٹ نے نواز شریف کے پوتے کی شادی کی تصاویر شیئر کیں

حنا پرویز بٹ نے نواز شریف کے پوتے کی شادی کی تصاویر شیئر کیں

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ نے سوشل میڈیا پر پارٹی کے بانی رہنما نواز شریف کے پوتے کی شادی کی تصاویر شیئر کیں۔

 حنا پرویز بٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر حسین نواز کے بیٹے زید حسین کی شادی کے موقع پر بنائی گئی متعدد تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ حسین نواز سے ملاقات کرتی نظر آ رہی ہیں اور خوبصورت لباس میں موجود ہیں۔ان تصاویر میں صرف حنا پرویز بٹ کو ہی مسلم لیگ ن کی قیادت میں سے دکھایا گیا ہے۔ حنا پرویز بٹ نے اپنی پوسٹ کے کمنٹس میں لکھا، "اقدار اور نعمتیں، میاں محمد نواز شریف کے پوتے کے ولیمے کی ایک خوبصورت شام۔"

دلچسپ بات یہ ہے کہ ان تصاویر میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قریبی سہیلیاں مریم اورنگزیب اور عظمیٰ بخاری شامل نہیں ہیں۔ وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری نے ایک بیان میں کہا تھا کہ انہیں شریف خاندان کی شادی میں مدعو نہیں کیا گیا تھا اور نہ ہی انہوں نے شرکت کی۔