بھارت کے سابق وزیرِ اعظم منموہن سنگھ کی وفات، آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

بھارت کے سابق وزیرِ اعظم منموہن سنگھ کی وفات، آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

بھارت کے سابق وزیرِ اعظم منموہن سنگھ کی 92 برس کی عمر میں وفات کے بعد ان کی آخری رسومات نئی دہلی کے دریائے جمنا کے کنارے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئیں۔

 منموہن سنگھ کی وفات پر بھارت میں 7 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔وہ 2004 سے 2014 تک بھارت کے وزیرِ اعظم رہے اور اپنی حکومتی مدت میں ملک کی معیشت کی ترقی اور اصلاحات کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔ حالیہ برسوں میں صحت کے مسائل کی وجہ سے انہوں نے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔منموہن سنگھ کا انتقال نئی دہلی کے انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں ہوا، جہاں وہ زیر علاج تھے۔ ان کی وفات پر بھارت بھر میں سوگ کی فضا ہے اور سیاسی رہنماوں نے ان کے خدمات کا اعتراف کیا ہے۔