جمی کارٹر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا، پانچوں صدور کی شرکت

جمی کارٹر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا، پانچوں صدور کی شرکت

امریکا کے سابق صدر جمی کارٹر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئیں۔

 100 سال کی عمر میں انتقال کرنے والے جمی کارٹر نے اپنے دورِ حکومت میں امریکی عوام کو مختلف مسائل پر یکجا کرنے کی کوشش کی اور ان کی قیادت میں امریکہ کی عالمی سطح پر اہمیت میں اضافہ ہوا۔ ان کی آخری رسومات میں امریکا کے پانچ صدور ایک ساتھ نظر آئے۔اس موقع پر موجودہ صدر جوبائیڈن، نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ، سابق صدور بل کلنٹن، بارک اوباما اور جارج بش نے شرکت کی۔ جمی کارٹر کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان تمام صدور نے اُن کی جمہوری روایات کو زندہ رکھنے کا عہد کیا۔ پانچوں صدور نے جمی کارٹر کے امریکہ کے لیے کی جانے والی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور اس بات کا عہد کیا کہ ان کی بتائی ہوئی سنہری جمہوری اقدار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔خصوصی طور پر نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مخالفین کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر جمی کارٹر کی میت کے سامنے کھڑے ہو کر اپنی عزت کا اظہار کیا۔ یہ منظر جمی کارٹر کی زندگی کی طرح اتحاد کی ایک مثال بنا۔

جمی کارٹر نے 1977 سے 1981 تک امریکا کے صدر کی حیثیت سے کام کیا اور اپنی سیاسی زندگی میں نوبیل انعام بھی حاصل کیا۔ ان کی حکومت نے دنیا بھر میں امن کے فروغ کی کوشش کی اور امریکا کی خارجہ پالیسی میں انسانی حقوق کو اہمیت دی۔ خاص طور پر، جمی کارٹر نے امریکی ڈرون حملوں کو انسانی حقوق کے منافی قرار دیتے ہوئے اُس وقت کے صدور بش اور اوباما کی پالیسیوں پر تنقید کی تھی۔جمی کارٹر کی زندگی اور ان کی خدمات امریکی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، اور ان کے بتائے ہوئے جمہوری اصولوں اور اقدار کو آئندہ نسلوں تک پہنچایا جائے گا۔
 

شیئر کریں: