بھارت میں سابق وزیرِ اعظم منموہن سنگھ کا انتقال، 7 روزہ سرکاری سوگ کا اعلان

بھارت میں سابق وزیرِ اعظم منموہن سنگھ کا انتقال، 7 روزہ سرکاری سوگ کا اعلان

بھارت کے سابق وزیرِ اعظم منموہن سنگھ کا 92 سال کی عمر میں انتقال 26 دسمبر کو نئی دہلی کے ایک ہسپتال میں ہوا۔

ان کی خدمات اور ملک کی سیاست میں اہم کردار کو مدنظر رکھتے ہوئے بھارتی حکومت نے ان کے احترام میں 7 روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کیا ہے، جو یکم جنوری تک جاری رہے گا۔حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ اس دوران ملک بھر کی سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا، اور ان کی آخری رسومات ریاستی اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیں گی۔منموہن سنگھ، جو 2004 سے 2014 تک بھارت کے وزیرِ اعظم رہے، نے اپنے دورِ اقتدار میں اہم اقتصادی اصلاحات کیں اور بھارت کو عالمی سطح پر ایک اہم اقتصادی طاقت کے طور پر متعارف کرایا۔

ان کے انتقال پر بھارتی کرکٹ ٹیم نے بھی ان کے احترام میں آسٹریلیا کے خلاف میلبورن کے میدان میں چوتھے ٹیسٹ کے دوران بازو پر سیاہ پٹی باندھی۔حکومت کی جانب سے آخری رسومات کے حوالے سے تاریخ کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا، تاہم کانگریس پارٹی کے ایک سینئر رکن نے اس بات کا امکان ظاہر کیا کہ ان کی آخری رسومات ہفتے کو ادا کی جائیں گی۔