کترینہ کیف کا سلمان خان کو 59 ویں سالگرہ پر محبت بھرا پیغام

کترینہ کیف کا سلمان خان کو 59 ویں سالگرہ پر محبت بھرا پیغام

 بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی 59 ویں سالگرہ کے موقع پر ان کی سابق محبوبہ کترینہ کیف نے انسٹاگرام پر محبت بھرا پیغام شیئر کیا، جس میں انہوں نے سلمان خان کی بلیک اینڈ وائٹ تصویر کے ساتھ سالگرہ کی مبارکباد دی۔

کترینہ نے لکھا، "سالگرہ بہت مبارک ہو، زندگی کی تمام شاندار چیزیں اس سال اور ہمیشہ آپ کے ساتھ ہوں۔"کترینہ کیف اور سلمان خان کے درمیان ایک طویل تعلق رہا ہے، اور کئی سالوں تک ان کے رشتہ کی افواہیں گردش کرتی رہیں۔ تاہم، دونوں کا رشتہ آخرکار ختم ہوگیا اور کترینہ نے 2021 میں اداکار وکی کوشل سے شادی کرلی۔ اس کے باوجود سلمان خان اور کترینہ کے درمیان احترام کا رشتہ برقرار ہے، اور یہ پیغام اس کی غمازی کرتا ہے۔