پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے دوسری بار ماں بننے کی تیاریوں کے دوران اپنے بیٹے اذلان عسکری کے لیے محبت بھرا پیغام شیئر کیا، جس نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔
ماہرہ خان نے حال ہی میں اپنی دوسری حمل کی خبر شیئر کی تھی، جس کے بعد شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی جارہی ہیں۔اس خوشی کے موقع پر اداکارہ نے اپنے بیٹے اذلان کے ساتھ انسٹاگرام اسٹوری پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں اپنا ’’ون اینڈ اونلی‘‘ قرار دیا۔ ماں بیٹے کی اس محبت بھری جھلک نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔اذلان ماہرہ خان کی زندگی کے اہم مراحل میں ان کے ساتھ رہے ہیں۔ اداکارہ کی دوسری شادی کے موقع پر بھی انہیں اپنی والدہ کے ہمراہ دیکھا گیا تھا، جس کی تصاویر کو مداحوں کی جانب سے سراہا گیا۔ماہرہ خان پہلی مرتبہ 24 سال کی عمر میں ماں بنی تھیں اور اب دوسری بار بچے کی آمد کی منتظر ہیں۔