پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور ثناء جاوید کی شادی کو دو سال مکمل ہو گئے ہیں۔
شعیب ملک نے اپنی اہلیہ کے لیے شادی کی دوسری سالگرہ کے موقع پر محبت بھرا پیغام جاری کیا اور چند تصاویر بھی شیئر کیں، جنہیں مداح بہت پسند کر رہے ہیں۔اپنے پیغام میں شعیب ملک نے ثناء جاوید کو خوبصورت قرار دیا اور ان کے لیے محبت کا اظہار کیا۔ یاد رہے کہ ثناء جاوید اور شعیب ملک نے 2024 کے آغاز میں شادی کی تھی اور دونوں کی یہ دوسری شادی ہے۔