شاہین آفریدی کا شادی کی سالگرہ پر اہلیہ انشا کے لیے محبت بھرا پیغام

شاہین آفریدی کا شادی کی سالگرہ پر اہلیہ انشا کے لیے محبت بھرا پیغام

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنی شادی کی دوسری سالگرہ کے موقع پر انسٹاگرام پر اہلیہ انشا آفریدی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی اور محبت بھرا پیغام لکھا۔

 انہوں نے کہا کہ "یقین نہیں آتا کہ آپ کے ساتھ دو سال مکمل ہو گئے، میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ کسی سے اتنی گہری محبت اور ایسا خاص تعلق ممکن ہوگا، لیکن آپ نے یہ حقیقت بنا دیا۔" شاہین نے مزید کہا کہ "ہمارے زندگیوں کو خوبصورت بنانے کے لیے آپ کا شکریہ، شادی کی سالگرہ مبارک ہو۔"یاد رہے کہ شاہین آفریدی اور انشا آفریدی کی شادی فروری 2023 میں ہوئی تھی، اور گزشتہ برس ان کے ہاں پہلے بیٹے کی ولادت ہوئی تھی۔