سنچورین ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ نے 301 رنز بنائے‘صائم ایوب‘شان مسعود‘کامران غلام آئوٹ
سنچورین(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کیخلاف پہلی اننگز میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 301 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، پروٹیز کو گرین شرٹس پر 90 رنز کی برتری حاصل ہوگئی، پاکستان نے دوسری اننگز کھیلتے ہوئے 3 وکٹوں کے نقصان پر 88 رنز بنالیے۔جنوبی افریقہ کی دوسرے روز کھیل کے بعد پہلی وکٹ 48 رنز کے اضافے کے بعد ملی جب ٹمبا باوما 31 رنز بناکر پویلین لوٹے، بعدازاں 178 کے مجموعی اسکور پر ڈیوڈ بیڈنگھم 30 اور پھر 188 رنز پر کائل ویرین 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اوپنر ایڈن مارکرم 89 رنز ‘ار کاگیسو ربادا 13 رنز بناکر آئوٹٹ ہوئے، ٹرسٹن اسٹبس نے 9اور ریان رکیلٹن نے 8رنز بنائے ٹونی ڈی زور زی اور مارکو جانسن نے 2،2رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور خرم شہزاد نے 3،3 ، عامر جمال نے 2 جبکہ محمد عباس اور صائم ایوب نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز کا آغاز صائم ایوب اور شان مسعود نے کیا تاہم دونوں کھلاڑی 28، 28 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ کامران غلام 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، بابر اعظم 16 اور سعود شکیل 8 رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں۔