نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو 21 رنز سے ہرا دیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)زمبابوے میں جاری سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو 21 رنز سے ہرا دیا۔ہرارے میں جاری سیریز میں نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹ پر 173 رنز بنائے، نیوزی لینڈ کے ٹم رابنسن 75 اور بیون جیکب 44 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے کیوانا مافاکا نے 2 کھلاڑیوں کو  آوٹ کیا، جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 18.2 اوورز میں 152 رنز بناکر آوٹ ہو گئی۔جنوبی افریقہ کے ڈیوالڈ بریوس 35 اور جارج لنڈے 30 رنز بنا کر نمایاں رہے، میٹ ہنری جبکہ جیکب ڈفی نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔