چیمپئنز ٹرافی: جنوبی افریقہ نے افغانستان کو 107 رنز سے شکست دیدی

کراچی(سپورٹس رپورٹر) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے تیسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے افغانستان کو 107 رنز سے شکست دیدی۔نیشنل اٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقپ نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 315 رنز بنائے، ریان ریکیلٹن 103 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔افغانستان کی جانب سے محمد نبی نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، فضل حق فاروقی، عظمت اللہ عمر زئی اور نور احمد نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔افغانستان کی ٹیم شروع میں ہی مشکلات کا شکار ہو گئی اور وکٹیں یکے بعد دیگرے گرتی رہیں‘پوری ٹیم208رنز پر آئوٹ ہوگئی