پاکستانی جنگ میں ماہر ہیں ان سے لڑنا آسان نہیں :سابق بھارتی جنرل

بھارت نے چینی ہتھیاروں کے خلاف پاکستان سے لڑائی کی جو انہیں چینیوں سے بہتر چلاتے ہیں
میں چینیوں کے مقابلے میں  پاکستانیوں سے لڑنے سے گریز کروں گا: جنرل(ر) پی آر شنکر  کابیان
 نئی دہلی(آئی این پی )بھارتی فوج کے ریٹائرڈ جنرل پی آر شنکر کی جانب سے اعتراف کیا گیا ہے کہ پاکستانی جنگ میں واقعی ماہر ہیں ان سے لڑنا آسان نہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی جنرل ریٹائرڈ پی آر شنکر کا کہنا ہے کہ اب پتا چل گیا ہے کہ ہمارے پاس کیا ہے اور کیا کمزوریاں ہیں، جنگ ایک دو طرفہ عمل ہے، بھارت نے چینی ہتھیاروں کے خلاف پاکستان سے لڑائی کی جو انہیں چینیوں سے بہتر چلاتے ہیں اور یہ بات نظرانداز نہیں کی جا سکتی، چینی جنگی میدان میں اپنے ہتھیار موثر طریقے سے نہیں چلا سکتے اور اسی لیے میں چینیوں کے مقابلے پاکستانیوں سے لڑنے سے گریز کروں گا کیوں کہ پاکستانی جنگ میں واقعی ماہر ہیں۔